ETV Bharat / bharat

گڈکری نے ریاستوں کو بھیجی گئی ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی

روڈٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویزکے وزیرنتن گڈکری نے کہا کہ ان ایمبولینس کو ان کی وزارت کے تحت کام کررہے قومی شاہراہ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے- این ایچ آئی ڈی سی ایل نے خریداہے۔ ان ایمبولینس میں زندگی بچانے کے آلات نصب ہیں جو شاہراہوں پر حادثے کی صورت میں زندگی بچانے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔

گڈکری نے ریاستوں کو بھیجی گئی ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی
گڈکری نے ریاستوں کو بھیجی گئی ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی
author img

By

Published : Apr 8, 2021, 5:36 AM IST

روڈٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیرنتن گڈکری نے ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام خطوں کے لئے ضروری سہولیات والی 90 ایمبولینس کو بدھ کے روز ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔

گڈکری نے کہا کہ ان ایمبولینس کو ان کی وزارت کے تحت کام کررہے قومی شاہراہ اور انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے- این ایچ آئی ڈی سی ایل نے خریداہے۔ ان ایمبولینس میں زندگی بچانے کے آلات نصب ہیں جو شاہراہوں پر حادثہ کی صورت میں زندگی بچانے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام خطوں کو این ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب سے ایمبولینس دی ہیں ان میں انڈمان نکوبار جزیرے، اروناچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، تریپورہ اوراتراکھنڈ شامل ہیں۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل کل 90 ایمبولینسوں کی خریداری کی ہے جن پر 18.63 کروڑروپے کی لاگت آئی ۔ تقریباً 20.70 لاکھ روپے کی لاگت والی ان ایمبولینسوں کو ٹاٹا موٹرس نے تیارکیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.