ETV Bharat / bharat

G20 Dinner جی ٹوئنٹی ڈنر میں وزراء اعلیٰ سمیت سابق وزراء اعظم بھی مدعو، سونیا گاندھی اور ملیکارجن کھڑگے نظر انداز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 5:00 PM IST

Updated : Sep 8, 2023, 6:38 PM IST

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کے عشائیہ میں ملک کے وزارء اعلیٰ سمیت سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ لیکن سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا صحت کی وجوہات کی بنا پر عشائیہ میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہیں اس پروگرام میں سونیا گاندھی اور ملیکارجن کھڑگے کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

manmohan singh and hd deve gowda
منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا

نئی دہلی: جی ٹوئنٹی سربراہی کانفرنس کے لیے دہلی پوری طرح سے تیار ہے۔ یہ اجلاس 9 اور 10 ستمبر کو دارالحکومت میں منعقد ہو رہا۔ اسی وجہ سے دارالحکومت دہلی کو شاندار طریقے سے سجایا گیا ہے۔ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وہیں صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ 9 ستمبر کو غیر ملکی سربراہان مملکت کے استقبال کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں صدر مرمو نے تمام لیڈروں کو جی 20 ڈنر کے لیے دعوت نامے بھی بھیجے ہیں۔ ڈنر میں موجودہ کابینہ، غیر ملکی نمائندے ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کے علاوہ ملک کے کچھ سابق سینئر لیڈر بھی شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزرائے اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوے گوڑا کو بھی جی-20 عشائیہ میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو بھی عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کے کچھ وزرائے اعلیٰ جیسے نتیش کمار، ہیمنت سورین، ممتا بنرجی، اسٹالن، اروند کیجریوال، بھگونت مان نے راشٹرپتی بھون میں ہونے والے عشائیے میں شرکت کی تصدیق بھی کی ہے۔ لیکن کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کو دعوت نامے نہیں بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن، برطانوی وزیر اعظم رشی سنک، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، ترکیہ کے صدر اردوان اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا ان اہم رہنماؤں میں شامل ہیں جو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ تاہم اجلاس میں چین کی نمائندگی چینی وزیر اعظم کریں گے اور روس کی نمائندگی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

Last Updated : Sep 8, 2023, 6:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.