نئی دہلی: شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر(ڈی او این ای آر) جی کشن ریڈی نے حال ہی میں تریپورہ، ناگالینڈاور میگھالیہ تینوں ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں کو ملنے والی جیت کے لئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگوں نے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے بی جے پی اور اس کے اتحادیوں پر اپنا اعتماد پھر سے ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا 'انتخابی جیت بی جے پی کی عوام پر مبنی اور ترقی پر مبنی حکمرانی کو عوام کی مضبوط حمایت ہے۔ حالیہ انتخابی جیت شمال مشرقی علاقے کے لوگوں کی جیت ہے جب تک ہم اس علاقے کو ملک کی ترقی کے انجن کے طور پر قائم کرنے کا ہدف حاصل نہیں کر لیتے ہم تب تک ان کے ساتھ رہیں گے۔'
ریڈی نے کہا کہ یہ انتخابی جیت وزیر اعظم نریندر مودی کی خطے میں ترقی کے لیے بے مثال کوششوں اور شمال مشرقی خطے کے ’لائٹ ہاؤس‘کے طور پر کھڑے ہونے کے لیے عوام کے آشیرواد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا نئے سال سے پہلے، شمال مشرقی خطے کو تنازعات، تشدد، غربت اور سیاسی نظر اندازی کے لیے جانا جاتا تھا، لیکن آج یہ علاقہ ترقی، رابطے، بااختیار بنانے اور مساوات کے لیے جانا جاتا ہے۔' ریڈی نے کہا کہ 2014 سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت آنے کے بعدشمال مشرقی خطہ کی ترقی کے لیے 5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اپنے گزشتہ حکومتوں کے برعکس وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اس خطے کا تقریباً 50 بار دورہ کیا ہے اور یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ ہر 15 دن بعد ایک مرکزی وزیر ملک کے اس دور افتادہ علاقے کا دورہ کرے ان علاقوں میں ترقی کی گنگا بہا کر سیاست میں ایک نئی مثال قائم کرے۔
یہ بھی پڑھیں: تریپورہ-ناگالینڈ میں بی جے پی کی اقتدار میں واپسی، میگھالیہ میں مخلوط حکومت
یو این آئی