چنئی: ریزرو بینک آف انڈیا کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کی جانب سے چنئی پولیس کمشنر کو شکایت موصول ہوئی ہے۔ جس میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ چندر بوس نامی ایک شخص فرضی رورل اینڈ ایگریکلچرل کوآپریٹو بینک تمل ناڈو کے مختلف برانچز میں آر بی آئی سے اجازت حاصل کیے بغیر شاخیں قائم کر کے کام کر رہا ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو پولس کی کرائم برانچ کے بینک فراڈ انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے چندر بوس کو گرفتار کیا، جس نے اپنا فرضی بینک کھول کر کئی لوگوں کو دھوکہ دیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ فرضی ویب سائٹس، پاس بک، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، زیورات اور آن لائن رقم کی منتقلی وغیرہ کو رورل اینڈ ایگریکلچرل کوآپریٹو بینک کے نام سے پرنٹ کرکے صارفین کو فراہم کیا جاتا تھا۔ یہ بھی پتہ چلا کہ اس بینک کی 10 سے زیادہ شاخیں ترومنگلم، نماکل، ترووناملائی، ویروداچلم، پیرمبلور، اور سیلم میں قائم کی گئی تھیں۔ کالاکوریچی، ایروڈ اور دیگر علاقوں میں عام لوگوں کو بطور گاہک شامل کرکے دھوکہ دیا جارہا ہے۔Fraud of Rs.2 crore by running fake banks
مزید پڑھیں:۔ سی بی آئی نے 192.48 کروڑ کے بینک قرض کی دھوکہ دہی کے معاملے دہلی میں چھاپے مارے
لندن میں ایم بی اے گریجویٹ کرنے والے چندر بوس کے بارے میں جب تحقیقات کی گئی تو انکشاف ہوا کہ اس نے 2016 میں کوآپریٹو سوسائٹی کی شکل میں ایک فرضی کمپنی بنائی اور پھر اسے بینک میں تبدیل کر کے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ پولیس کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تمل ناڈو بھر میں اس فراڈ کے ذریعے تقریباً 3000 صارفین دو کروڑ روپے تک کا دھوکہ دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ مرکزی اور ریاستی سرکاری بینکوں میں مختلف پرکشش قرض اسکیموں کا اعلان کرکے دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔ پولیس نے ان فرضی بینکوں سے 57 لاکھ روپے، ایک لگژری کار اور کچھ اہم دستاویزات ضبط کیں۔ ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ وہ برانچ آفس میں موجود دستاویزات کی جانچ کر رہے ہیں اور چندر بوس کے ساتھیوں کا پتا لگایا جارہا ہے۔