ممبئی: ریاست مہاراشٹر دارالحکومت ممبئی کے کرلا علاقہ میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے سبب ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ تقریبا 25 افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ کرلا کے نائک نگر میں پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ راحت اور بچاؤ آپریشن جاری ہے۔Building collapse in Naik Nagar
ممبئی کے کرلا کے نائک نگر میں ایک چار منزلہ عمارت گر گئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ملبے تلے 20 سے 25 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم اور پولیس موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو آپریشن میں اب تک پانچ افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
مہاراشٹر حکومت میں کابینہ کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے بتایا کہ پانچ لوگوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال لے جایا گیا ہے۔ چاروں عمارتوں کو بی ایم سی نے نوٹس دیا تھا۔ پھر بھی کچھ لوگ وہاں رہ رہے تھے۔ پہلی ترجیح تمام لوگوں کو ہٹانا ہے۔ عمارت سے لوگوں کو باہر نکال کر اس کو مسماری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جب بھی بی ایم سی نوٹس دے، اسے جلد خالی کرایا جائے، تاکہ اس طرح کا واقعہ پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں:۔ Pune Building Collapse: پونے کے یرواڈا میں زیر تعمیر عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک، کئی زخمی