ETV Bharat / bharat

Four Month Old Girl Molested: چار ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم رشتہ دار نکلا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

داناپور میں ایک چار ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، یہ الزام ایک 35 سالہ نوجوان پر لگایا گیا ہے جو متاثرہ لڑکی کا رشتہ کا 'نانا' بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکسو ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔ Rape of a Four Month-Old Baby Girl

چار ماہ کی بچی کے ساتھ عصمتدری، رشتہ میں نانا نکلا ملزم

author img

By

Published : Apr 26, 2022, 11:08 AM IST

Updated : Apr 26, 2022, 12:05 PM IST

دانا پور: بہار کے ضلع دانا پور میں انسانیت کو شرما کر دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک چار ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا الزام ایک 35 سالہ نوجوان پر لگایا گیا ہے جو رشتہ میں متاثرہ کا رشتہ کا 'نانا' لگتا ہے۔ واقعہ دیارہ کے اکل پور تھانہ علاقے کے تحت ایک گاؤں کا ہے۔ گاؤں والوں نے ملزم کو پکڑ کر مارا پیٹا اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ کی ماں کے بیان پر ملزم سنتوش رام کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔Four Month Old Girl Molested In Danapur

بتایا جاتا ہے کہ ملزم سنتوش اپنی بہن کے سسرال آیا ہوا تھا۔ یہاں آنے کے بعد اس نے صبح شراب پی تھی۔ اس کے بعد وہ محلے میں چلا گیا۔ وہاں ایک خاتون اپنی معصوم بچی کو گود میں پیار کر رہی تھی، سنتوش بھی اس کے ساتھ کھیلنے لگا۔ اس دوران موقع دیکھ کر وہ لڑکی کو تنہائی میں لے گیا اور اس کی جنسی ہراسانی کی۔ کافی دیر تک لڑکی نظر نہ آنے پر اس کی ماں نے اسے ڈھونڈنا شروع کردیا۔ اسی دوران سنتوش روتی ہوئی بچی کو اس کی ماں کے پاس لے آیا۔ ماں نے بچی کے کپڑوں میں خون دیکھا تو سنتوش سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

مزید پڑھیں:۔ Six Year Old Girl Molested, Accused Teacher Arrested: نابالغ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے الزام میں ٹیچر گرفتار

اس کے بعد سنتوش وہاں سے بھاگ کر مکئی کے کھیت میں چھپ گیا۔ اتنے میں شور سن کر مقامی لوگ بھی وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے ملزم سنتوش کو کھیت سے نکال کر مارا پیٹا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ متاثرہ کی ماں کے بیان پر سنتوش کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ عاقل پور تھانہ صدر نے بتایا کہ ملزم سنتوش کو پاکسو ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 26, 2022, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.