امریکی ریاست اوکلاہوما کے تلسا شہر میں بدھ کے روز ایک ہسپتال کے کیمپس میں فائرنگ ہوئی جس میں تقریبا چار افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا بھی مارا گیا ہے۔ تلسا پولیس نے بدھ کو ایک بیان میں کہاکہ "ہم تصدیق کرتے ہیں کہ سینٹ فرانسس ہسپتال کے کیمپس میں ہوئی شوٹنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے، جن میں شوٹر بھی شامل ہے۔ تلسا پولیس ڈیپارٹمنٹ کی فیس بک پوسٹ کے مطابق حکام نے سینٹ فرانسس ہسپتال کے کیمپس میں ڈاکٹروں کے دفتر کی عمارت نٹالی میڈیکل بلڈنگ میں رائفل سے لیس ایک شخص کے بارے میں کال کا جواب دیا گیا تھا۔ Four killed in hospital campus shooting in US
مزید پڑھیں:۔ Texas school shooting: ٹیکساس کے ایک اسکول میں فائرنگ، 18 طلبہ سمیت 21 افراد ہلاک
واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو نیو اورلینز میں ایک ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون ہلاک اور دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے یوولڈ ٹیکساس کے روب ایلیمنٹری اسکول میں اجتماعی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 19 بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔