ETV Bharat / bharat

Parkash Singh Badal Passed Away پنجاب کے سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل منگل کی رات 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی تدفین ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں بادل میں کی جائے گی۔ Parkash Singh Badal Passed Away

Parkash Singh Badal Passed Away
پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال
author img

By

Published : Apr 25, 2023, 9:35 PM IST

چنڈی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل منگل کی رات 8:20 بجے 95 برس کی عمر انتقال ہوگئے۔ معلومات کے مطابق ان کی موت موہالی کے فورٹس ہسپتال میں ہوئی۔ اب ان کی تدفین ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں بادل میں کی جائے گی۔ اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل پانچ بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر بادل ان کے بیٹے ہیں۔ پرکاش سنگھ بادل 8 دسمبر 1927 کو پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں ابوالکھرانہ کے ایک جاٹ سکھ خاندان میں پیدا ہوئے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق سینئر شرومنی اکالی دل لیڈر کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ایک ہفتہ قبل موہالی کے فورٹس ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پرکاش سنگھ بادل کو پیر کے روز آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ پیر کی شام کو جاری رپورٹ میں اسپتال نے کہا تھاکہ "پرکاش سنگھ بادل اب بھی آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی قریبی نگرانی میں ہیں۔"

ہسپتال نے کہا تھا کہ اگر اگلے چند دنوں میں ان کی صحت میں بتدریج بہتری آتی رہی تو انہیں پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بادل کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ پنجاب کے پانچ بار وزیر اعلیٰ رہنے والے بادل کو بھی 'گیسٹرائٹس' اور سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ برس جون میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں فروری 2022 میں کووڈ کے بعد صحت کے معائنے کے لیے موہالی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا۔ بادل گزشتہ برس جنوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں لدھیانہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.