اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، وہیں مرادآباد اسمبلی سیٹ سے سابق رکن اسمبلی حاجی یوسف انصاری کو سماج وادی پارٹی نے اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔ Haji Yusuf Ansari's Nomination from Moradabad
حاجی یوسف انصاری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالج سب سے بڑا مسئلہ ہے، یہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
سماجوادی پارٹی پر ٹکٹ کے سودا کے الزام پر انہوں نے کہا کہ جب وہ 2017 میں سماج وادی پارٹی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے تو کتنے کا ٹکٹ خرید کر لائے تھے؟ سماجوادی پارٹی ٹکٹ کا سودا نہیں کرتی بلکہ ایماندار اور وفادار لوگوں کو ٹکٹ دیتی ہے۔
- مزید پڑھیں:۔ Akhilesh Yadav and Jayant Chaudhary Press Conference: 'اس مرتبہ اترپردیش سے بی جے پی کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے'
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں ملا، مہنگائی کے معاملے کو لے کر ہم ریاستی انتخابات میں حصہ لیں گے اور حکومت بننے کے بعد اس کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے.