ETV Bharat / bharat

Martin Danggo joins BJP میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر ڈانگو بی جے پی میں شامل - میگھالیہ اسمبلی کے سابق اسپیکر مارٹن ایم ڈانگو

میگھالیہ اسمبلی کے سابق اسپیکر مارٹن ایم ڈانگو بدھ کو اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ Martin Danggo joins BJP

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 2, 2023, 10:23 AM IST

شیلانگ: میگھالیہ قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر اور حکمراں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے امیدوار مارٹن ڈانگو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ڈانگو نے اپنے حامیوں کے دعوی کرنے کے بعدکہ پارٹی کی طرف سے انہیں مالی طور پر نظر انداز کیا گیا، این پی پی سے استعفیٰ دے دیا۔قبل ازیں ڈانگو نے اپنے حامیوں کے ساتھ 28 جنوری کو آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما سے بھی ملاقات کی تھی۔ ڈانگو رانی کور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ میگھالیہ میں 27 فروری کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کے فیصلے کو قبول کیا ہے، حالانکہ ڈانگو نے این پی پی لیڈروں کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ڈانگو نے پہلی بار 1998 میں پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات جیتے تھے۔ بعد میں وہ 2003 میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر 2018 کے اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا اور این پی پی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب لڑا، لیکن وہ ہار گئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تین شمال مشرقی ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 16 فروری کو ہوں گے اور ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلیوں کے انتخابات 27 فروری کو ہوں گے 2 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ میگھالیہ اور ناگالینڈ کے لئے 7 فروری تک نامزدگیاں داخل کی جا سکیں گی۔ امیدوار 10 فروری تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Meghalaya Election 2023 میگھالیہ میں کانگریس امیدواروں کی آخری فہرست جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.