قومی دارالحکومت دہلی میں کچھ ہی دنوں بعد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Municipal Corporation in Delhi ہونے والے ہیں، جس کے پیش ںظر تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کا ایک دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی درمیان آج سابق کرکٹر وریندر سہواگ کی بہن اور سابق کانگریس کی کونسلر انجو سہواگ نے کانگریس پارٹی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کرلی۔ ان کے علاوہ راجوری گارڈن سے سماجی کارکن اروند چندیلا نے بھی عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ ان دونوں کو عام آدمی پارٹی کے نیشنل سکریٹری پنکج گپتا اور مالویہ نگر سے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے پارٹی میں شامل کیا۔ Anju Sehwag Join Aam Aadmi Party
اس دوران وریندر سہواگ کی بہن انجو سہواگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے کام سے متاثر ہوکر عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان جو بھی کام انہیں دے گا وہ انہیں مضبوطی کے ساتھ کریں گی۔
مزید پڑھیں:۔ Congress Leader Joins AAP: کانگریسی لیڈرمکیش گوئل عام آدمی پارٹی میں شامل
کانگریس کی سابق کونسلر انجو سہواگ نے کانگریس پارٹی چھوڑنے پر کہا کہ وہاں کافی کام کیا ہے لیکن جس سیٹ پر وہ پہلے تھیں وہ اب ریزرو ہوچکی ہے تو اس سیٹ پر دوبارہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گی، مگر دیکھنا ہوگا کہ مستقبل میں کیا کچھ ہوتا ہے۔ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی اسے اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔
واضح رہے کہ انجو سہواگ 2012 کے میونسپل کارپوریش انتخابات میں دکشن پوری ایکسٹینشن سیٹ سے کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن میں اتری تھیں، یہاں پر انہوں نے جیت حاصل کی تھی اور 2017 تک کونسلر تھیں۔ یاد رہے کہ وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں ہندی کی ٹیچر بھی رہی ہیں۔