بنگلور: میسور کے ایم پی پرتاپ سمہا کی درخواست پر میسور اور بنگلور کے درمیان دوڑنے والی ٹیپو سوپر فاسٹ ایکسپریس کے نام کو بدل کر "وڈیئر ایکسپریس" رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاست کی اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے مرکزی بی جے پی حکومت کے ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام تبدیل کرنے کو غیر ضروری سیاست قرار دیا۔ Former CM Siddaramaiah on Tipu Express issue
متعدد سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وڑیئر کے نام کی ٹرین ضرور نکالی جائے لیکن ٹیپو کا نام بدل کر نہیں۔ اس معاملے پر سابق چیف منسٹر و اپوزیشن لیڑر سدرامیہ نے کہا کہ ٹیپو ایکسپریس ٹرین کے نام میں تبدیلی کرنا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت بھری سیاست کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: MIM on Tipu Sultan: 'ٹیپو سلطان کے مخالفین ملک کے دشمن ہیں'