ETV Bharat / bharat

Bangladesh PM Sheikh Hasina Arrives In Delhi راشٹرپتی بھون میں شیخ حسینہ کا رسمی استقبال - شیخ حسینہ بھارت کے دورہ پر

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی ہندوستانی قیادت کے ساتھ کافی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ محترمہ حسینہ نے کہا ’’ہمارا مقصد اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ہم دوستی کے ماحول میں تمام مسائل حل کر سکتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے‘‘۔ Sheikh Hasina receives ceremonial reception at Rashtrapati Bhavan

شیخ حسینہ
شیخ حسینہ
author img

By

Published : Sep 6, 2022, 11:26 AM IST

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کا منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں رسمی اور شاندار استقبال کیا گیا۔

محترمہ حسینہ پیر کو چار روزہ دورے پر یہاں پہنچی تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون میں ان کا استقبال کیا۔

Sheikh Hasina receives ceremonial reception at Rashtrapati Bhavan

اس موقع پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کی ہندوستانی قیادت کے ساتھ کافی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ محترمہ حسینہ نے کہا ’’ہمارا مقصد اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ہم دوستی کے ماحول میں تمام مسائل حل کر سکتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے‘‘۔

محترمہ حسینہ نے کہا ’’ہمارا بنیادی مقصد غریبی دور کرنا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں مل کر نہ صرف اپنے ممالک کے لوگوں کے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں‘‘۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے راج گھاٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کے بعد ان کا مسٹر مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا پروگرام ہے۔

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش کی وزیراعظم کا بھارت میں شاندار استقبال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.