ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی - foreign minister s jai shankar

پاکستانی صحافی کی جانب سے افغان طالبان کے رہنماؤں کی جے شنکر سے ملاقات کے دعوے کو حکومت ہند نے خارج کیا۔

s jai shankar
s jai shankar
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 10:01 PM IST

حکومت ہند نے آج اس بات کی تردید کی کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے افغان طالبان کے رہنماؤں کی جے شنکر سے ملاقات کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا،’ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ رپورٹس دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے کچھ طالبان کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔ ایسی رپورٹس پوری طرح سے جھوٹ، بے بنیاد اور شرارت آمیز ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: جئے شنکر کی بلنکن سے ملاقات، مختلف امور پربات چیت ہوئی

پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان کے شوریٰ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے رہنما ملا برادر، خیراللہ، شیخ دلاور کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ طالبان کے رہنماؤں نے بھارت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مستقبل میں ان کے بھارت سے رشتے پاکستان کی مرضی سے نہیں برتے جائیں گے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.