ETV Bharat / bharat

'کورونا کا مرض، اب بن چکا ہے پورے دیش کا درد'

کورونا بہت زیادہ خطرناک صورت اختیار کرچکاہے، لاکھوں زندگیاں اس مہلک وبا سے جوجھ رہی ہیں۔ کہیں موت کا دکھ رہا منظر، کہیں درد سے چیختے مریض تو کہیں اپنوں کو کھو دینے کے غم میں تڑپتے اہل خانہ۔۔۔۔۔۔۔ کورونا کے درد کو بیان کرنے والے یہ اشعار آپ کو کوئی راحت تو نہیں پہنچا سکتے لیکن یہ اس کی سنگینی کو ضرور سمجھا سکتے ہیں۔

'کورونا مرض، دیش کا درد'
'کورونا مرض، دیش کا درد'
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 2:08 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 2:31 PM IST

ملک میں کورونا کی دوسری لہر قہر برپا کر رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تین لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہزار 263 افراد موت کی آغوس میں جاچکے ہیں۔ ہر فرد پریشان اور ہر خاندان تشویش میں ہے۔

'کورونا مرض، دیش کا درد'

آکسیجن کی قلت سے حالات مزید نازک ہوتے جا رہے ہیں۔ ملک کے تمام بڑے شہروں کے بڑے ہسپتال آکسیجن کے لیے جوجھ رہے ہیں۔ مریض کراہ رہے ہیں اور ان کی تیمارداری کے لیے آنے والے افراد آکسیجن کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن انہیں آکسیجن نہیں مل پا رہا ہے۔ ان حالات سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ہم سب کورونا کی اس وبا کو سنجیدگی سے لیں۔ حکومت کے ذریعہ وضع کردہ اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

ماسک کی عادت ڈالیں، سوشل ڈسٹینسگ کو عمل میں لائیں، سینیٹائزر کا استعمال کریں اور وقتاً فوقتاً ہاتھ دھلتے رہیں اور بلاوجہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ ہمارا احتیاط ہی دوسروں کو بھی اور خود کو بھی محفوظ رکھے گا۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.