ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ ایس جے شنکر میکسیکو کے تین روزہ دورے پر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر میکسیکو کے تین روزہ دورے پر ہیں اور وہ 28 ستمبر تک وہاں رہیں گے۔ وزیر خارجہ کی حیثیت سے ڈاکٹر جے شنکر کا میکسیکو کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبارڈ سے ملاقات کے علاوہ صدر مینوئل لوپیز اوبراڈور سے بھی ملاقات کریں گے۔

SJ Shankar with Mexican Finance Minister Rogelio Ramirez de Lao
ایس جے شنکر میکسکو کے وزیر خزانہ روجیلیو رامریز ڈی لا او کے ساتھ
author img

By

Published : Sep 27, 2021, 7:01 PM IST

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میکسیکو پہنچنے کے بعد میکسکو کے وزیر خزانہ روجیلیو رامریز ڈی لا او کا شکریہ ادا کیا اور میکسیکو کی کووڈ 19 عالمی وبا سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر میکسیکو لاطینی امریکہ کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ جے شنکر کا شمالی امریکہ کے ملک کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا استقبال میکسیکو کے وزیر خزانہ روجیلیو رامریز ڈی لا او نے کیا، جس کے ساتھ انہوں نے میکسیکو کی عالمی وبائی بیماری سے نمٹنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جے شنکر نے ٹویٹ کرکے وزیر خزانہ روجیلیو رامریز ڈی لا او کا شکریہ ادا کیا ۔ کووڈ 19 عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے میکسیکو کی کوششوں پر ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر نے ٹویٹ کیا کہ 41 سال بعد ایک بھارتی وزیر خارجہ یہاں آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے اختتام کے بعد جے شنکر میکسیکو کے وزیر خارجہ مارسیلو ایبارڈ کی دعوت پر براہ راست امریکہ سے پہنچے ہیں۔

ڈاکٹر جے شنکر میکسیکو کی آزادی کی 200 ویں سالگرہ کی یاد میں دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ یہاں شرکت کریں گے اور میکسیکو کے ممتاز سی ای اوز اور کاروباری برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔ اس کے ساتھ وہ میکسیکو کے صدر مینوئل لوپیز اوبراڈور سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس وقت میکسیکو لاطینی امریکہ میں بھارت کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور 2021-22 کی مدت کے لیے بھارت کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کا غیر مستقل رکن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.