کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ایک ایئر ہوسٹس نے چھت سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ کافی عرصے سے نوکری نہ ملنے کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں تھی۔ وہ کولکتہ کے پرگتی میدان تھانہ علاقے کی میٹروپولیٹن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیبوپریہ بسواس نامی ایک 27 سالہ ایئر ہوسٹس نے ہفتے کے روز کولکتہ میں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے خودکشی کی وجہ طویل عرصے سے جاب نہ ملنے کے سبب مسلسل ڈپریشن بتائی ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس نے عمارت کے سامنے سڑک پر چھلانگ لگا دی، جس کے سبب اسے شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اور ہسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ دیبوپریہ بسواس پیشے سے ایئر ہوسٹس تھیں۔ ہفتہ کی شام تقریباً 4 بجے اس نے اپنی بہن کے گھر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ وہ گھر کے سامنے سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئی۔ اسے فوری طور پر ایس ایس کے ایم میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا۔
مزید پڑھیں:۔ Cricketer Rohit Yadav Died By Suicide بنگال انڈر سکسٹین ٹیم کے کرکٹر کی خودکشی
متاثرہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس کا اسپتال میں علاج کیا گیا لیکن وہ کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گئی۔ اسپتال سے اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ گھر والوں سے کافی پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا ہے کہ وہ پچھلے دو سالوں سے مسلسل جاب نہ ملنے کی وجہ سے کافی عرصے سے ڈپریشن میں تھی۔ اس سلسلے میں پرگتی میدان پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔