ETV Bharat / bharat

Glenn Maxwell And Mitchell Marsh میکسویل، مارش کی ہندستان دورہ پر ون ڈے ٹیم میں واپسی - Marsh Returned In Australian Team

آسٹریلیا نے مارچ میں ہندوستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے آل راؤنڈر گلین میکسویل اور مچل مارش کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

فعال ٹی بی سرچ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، گھر گھر مریضوں کی تلاش

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 8:11 PM IST

ملبورن:بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔اعلان کردہ ٹیم میں تجرجہ کار آل راونڈر گلین میکسویل اور میشل مارش کی واپسی ہوئی ہے۔

  • SQUAD: Glenn Maxwell and Mitch Marsh are set to return to Australian colours for the three-match ODI series against India in March pic.twitter.com/tSePIVUQ0W

    — Cricket Australia (@CricketAus) February 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مارش ٹخنے کی سرجری کی وجہ سے تین ماہ کے لئے کرکٹ سے دور ہو گئے تھے، جب کہ میکسویل کے نومبر میں ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب میں ٹانگ میں فریکچر ہو گیا تھا۔ میکسویل اس وقت سرجری اور بحالی سے گزرنے کے بعد وکٹوریہ کے لئے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ مارش کے اس ہفتے کے آخر میں لسٹ-اے کرکٹ میں ویسٹرن آسٹریلیا کے لئے کھیلنے کی امید ہے۔ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا اور ہندستان کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد ممبئی (17 مارچ)، وشاکھاپٹنم (19 مارچ) اور چنئی (22 مارچ) میں منعقد ہونے والی ون ڈے میں بین الاقوامی سطح پر واپسی کریں گے۔ سی اے نے کہا کہ بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آنے والے ڈیوڈ وارنر ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔ وارنر کو دوسرے ٹیسٹ کے دوران کہنی میں زخم اور ہیئر لائن فریکچر کے بعد آسٹریلیا واپس جانا پڑا تھا۔ نومبر میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریوس ہیڈ کا ہندستان میں بھی وارنر کے ساتھ اوپننگ کرنے کا امکان ہے۔

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ ون ڈے سیریز میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا کہ ہیزل ووڈ کو جون میں انگلینڈ کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے۔بیلی نے کہا کہ جوش کا اس سیریز میں کھیلنا بہت اچھا ہوتا لیکن ہم نے انگلینڈ کے دورے کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط برتی ہے جہاں وہ اہم کردار ادا کریں گے۔ بیلی نے کہا کہ ورلڈ کپ صرف سات ماہ دور ہے اور ہندوستان میں یہ میچ ہماری تیاری کا ایک اہم حصہ ہیں۔ گلین میکسویل، مچل مارش اور جھے رچرڈسن شاید اکتوبر میں ہماری ٹیم میں اہم کھلاڑی ہوں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے ستمبر میں ایک بار ہندوستانی سرزمین پر ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Oldest Test Bowler Anderson اینڈرسن سب سے معمر ترین ٹیسٹ باؤلر بن گئے

آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ: پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایباٹ، ایشٹن آگر، ایلکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، جھے رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا۔

ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شوبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریس ایر، سوریہ کمار یادو، کے ایل راہل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، یوجویندرا چہل، محمد سمیع، محمد سراج، عمران ملک، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، جے دیو انادکٹ۔(کپتان روہت خاندانی وجوہات کی وجہ سے پہلے ون ڈے میں نہیں کھیلیں گے۔)

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.