ETV Bharat / bharat

Bulandshahr Road Accident: سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد ہلاک - سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

ضلع بلندشہر میں ایک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ پانچ دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Five members of a family killed in road accident

سڑک حادثہ میں ایک خاندان کے پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : May 24, 2022, 10:16 AM IST

بلندشہر: ریاست اترپردیش کے ضلع بلندشہر میں منگل کو ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں اسکارپیو سے ایک خاندان کیدارناتھ-بدریناتھ کے درشن کے لیے جارہا تھا۔ یہ اسکارپیو گلاوتھی این ایچ 235 پر خوشحال پور کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے، ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔ اس حادثہ میں 5 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ ان زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈی ایم اور ایس ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ Five people killed in road accident in Bulandshahr

وہیں بلند شہر میں ایک دوسرا سڑک حادثہ بھی پیش آیا ہے، جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی جب کہ 14 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پیر کی شام فرخ آباد ضلع کے قائم گنج تھانہ علاقے کے گاؤں دھمدھیرا میں باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے دولہے کے کزن کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 14 دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ حالت سنگین ہونے پر زخمیوں کو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جہاں زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مودرواجا تھانے کے چورسیا ماجھولا گاؤں کے رہنے والے برج بھوشن سنگھ کے بیٹے انوج کی بارات ایٹہ کے جیتھرا تھانے کے گاؤں دوبری جا رہی تھی۔ اس حادثے میں انوج کے چچا ابھیلاش کے بیٹے اتر سنگھ (30) کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.