ETV Bharat / bharat

شراوستی: سڑک حادثے میں پانچ کی موت - زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور لواحقین کو ہر ممکن مدد اور راحت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

Road Accident
Road Accident
author img

By

Published : Sep 4, 2021, 1:04 PM IST

اتر پردیش کے شراوستی ضلع کے ایکونا علاقے میں ایک ٹیمپو اور ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر میں تقریبا پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد اور راحت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بودھ سرکٹ پر حادثے کے بعد ٹیمپو الٹ گیا اور ایک ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے لوگوں کی موت گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور جلد ہی آٹھ متاثرین کو ریکسیو کرکے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:۔ اجمیر میں 2 ٹریلرزکے درمیان تصادم، 4 افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ تمام ہلاک ہونے والوں کا تعلق ضلع بلرام پور کے اترولا سے بتایا جارہا ہے۔ یہ سب بہرائچ کی درگاہ پر چادر چڑھاکر آئے تھے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.