ETV Bharat / bharat

Chhattisgarh brick kiln workers died چھتیس گڑھ میں پانچ اینٹ بھٹہ مزدوروں کی موت

چھتیس گڑھ کے مہاسمند ضلع میں اینٹوں کے بھٹے پر سوئے ہوئے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ دھویں میں دم گھٹنے سے یہ مزدور جان کی بازی ہار گئے۔ ایک مزدور زخمی ہے، جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر واقع میڈیکل کالج ریفر کر دیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 15, 2023, 9:26 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ کے مہا سمندضلع میں اینٹ بھٹہ پرکام کرنے والے پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ ایک سنگین طور پر زخمی ہے۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مہاسمند ضلع کے بسناترقیاتی گاؤں گڑھ فل جھڑ میں مزدور گزشتہ رات اینٹ بھٹے میں آگ لگا کر سو گئے تھے، آج صبح جب انہیں جگانے کی کوشش کی تووہ نہیں اٹھے۔ انہیں فوراً ڈاکٹروں کو دکھایا گیا، جس پر ڈاکٹروں نے پانچ کو مردہ قرار دے دیا جب کہ ایک زخمی مزدور کو علاج کے لئے بھرتی کر لیا گیا۔

ان مزدوروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان کی شناخت 55 سالہ گنگا رام بسی، 30 سالہ دشرتھ بسی، 40 سالہ سونا چند بھوئی، 24 سالہ ورون بریہا، 35 سالہ جنک رام بریہا اور 30 ​​سالہ منوہر بی سی کے طور پر ہوئی ہے۔ 6 مزدور وہاں کام کر رہے تھے۔ رات 12 بجے تک اینٹوں کے بھٹے پر کام جاری تھا۔ تمام مزدور بھی بہت تھکے ہوئے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے،کلکٹر نیلیش کمار شیر ساگر نے حادثہ کے جانچ کی ہدایت دی ہے۔ زخمی مزدور کو بہترعلاج کے لئے راجدھانی ریفر کیا ہے۔ شروعاتی جانچ میں مزدوروں کی موت اینٹ بھٹے سے نکلنے والے دھوئیں سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے مزدوروں کی موت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے متوفیوں کے لواحقین کو 2-2لاکھ روپے کی مالی تعاون کی رقم منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accident تلنگانہ سڑک حادثے میں بہار کا مزدور ہلاک

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.