ETV Bharat / bharat

Mushroom Cultivated in Winter موسم سرما کے دوران مشروم کی کاشت کا کامیاب تجربہ - مشروم کی کاشت کا کامیاب تجربہ

موسم سرما کے دوران وادی کشمیر میں بھاری برفباری ہوتی ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔ اس دوران اکثر منفی درجہ حرارت درج کیا جاتا ہے۔ نذیر احمد نے سردیوں کے ایام میں مشروم کی کاشت کر ایک کاریکارڈ قائم کیا ہے۔

موسم سرما کے دوران مشروم کی کاشت کا کامیاب تجربہ

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 5:14 PM IST

Updated : Mar 31, 2023, 7:29 PM IST

موسم سرما کے دوران مشروم کی کاشت کا کامیاب تجربہ

پلوامہ: جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ دودھ، زعفران، سبزی، سیب اور دھان کی پیداوار کیلئے مشہور ہے۔ اب اس ضلع میں مشروم کی کاشت بھی کی جارہی ہے۔ ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے سے تعلق رکھنے والا نذیر احمد ڈار نے اپنے تجربے سے موسم سرما کے دوران ہی مشروم تیار کر نے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ نذیر احمد ایف ایم مشروم یونٹ چلا رہے ہیں۔ موسم سرما کے دوران وادی کشمیر میں بھاری برفباری ہوتی ہے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے، اس دوران اکثر منفی درجہ حرارت درج کیا جاتا ہے۔

موسم سرما (برفباری اور منفی درجہ حرارت) کے دوران اگرچہ وادی کشمیر میں کوئی بھی فصل اُگانا نا ممکن سی بات ہے۔ لیکن نذیر احمد نے موسم سرما کے دوران بھی مشروم کی کھیتی کی اور اس طرح سے انہوں سردیوں کے ایام میں مشروم اُگا کر ایک کاریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس ضمن میں نذیر احمد ڈار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 2018 سے مشروم کی کاشت کرنا شروع کیا ہے، اس میں کافی اچھا منافع ہوتا ہے۔ انہوں کہا کہ امسال میں نے سردیوں میں مشروم آگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے 10 فروری کو مشروم کی فصل کاشت کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ یہ ایک تجربہ تھا کہ سردیوں کے دوران یہاں مشروم کی کاشت کی جاسکتی ہے یا نہیں، جس میں کامیاب ہوگیا۔

انہوں نے کہا محمکہ زراعت کا محکمہ مشروم ڈیولپمنٹ ہمیں وقتاً فوقتاً دورہ کرکے ہمیں صلاح مشورہ دیتے ہیں، جس سے ہم اپنی مشروم کاشت کو بہتر سے بہتر بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ یونٹ میں نے نجی طور قائم کیا ہے لیکن پھر بھی مشروم سے وابستہ افسران ہمیں وقتاً فوقتاً صلاح مشورہ دیتے ہیں۔ اس ضمن میں مشروم ڈیولپمنٹ افسر پلوامہ شوکت احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال محمکہ نے 54 محتلف یونٹس قائم کئے گئے ہے جو ضلع کے محتلف علاقوں اور محتلف بے روزگار نوجوانوں جن میں خواتین بھی شامل ہے کے درمیان سبسڈی کے طعر پر دیے گئے ہیں۔

نذیر احمد نے کہا کہ مارچ کے ماہ میں محمکہ نے 54 یونٹس قائم کئے ہیں جبکہ نذیر احمد نے نجی طور پر ایک ماہ قبل ہی مشروم کی کاشت کرنا شروع کیا اور اس وقت مشروم تیار ہے، جس کی انہوں اچھی قیمت مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا وادی کشمیر میں مشروم کے صرف دو کراپ ہوتی تھی جبکہ یہ کسان تین کراپ کرسکتا ہے۔ اس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مشروم کی کاشت بہتر طریقے سے کیسے کی جائے؟

Last Updated : Mar 31, 2023, 7:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.