ریاست میں پنچایتی انتخابات کے لیے 972 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے کے تحت 17 جنوری2021 کو 1227 پنچایتوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔
ضلع اونا کی امبوٹا گرام پنچایت میں سب سےزیادہ 4353 ووٹرز اپنے ووٹ استعمال کریں گے۔ وہیں ریاست میں پوہ کی سمارا پنچایت میں کم از کم 163 ووٹرز ہیں۔
خیال رہے کہ 1200 سے زائد پنچایتوں میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی ہے، جو کہ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے آخر کے ایک گھنٹے ووٹ کرنے لیے مختص کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:راشٹریہ کسان منچ کے صدر کی حکومت کے موقف پر برہمی
الیکشن کمیشن کے مطابق ہماچل میں تین مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔
پہلے مرحلے میں 17 اور اس کے بعد دوسرے مرحلے میں 19 اور آخری مرحلے میں 21 جنوری 2021 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
ہماچل پردیش میں 972 پولنگ اسٹیشنز کو پنچایت انتخابات کے لئے انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ جب کہ 2،830 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 7،744 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
ہماچل پردیش میں کل 3583 پنچایتوں کے لئے انتخابات ہو رہے ہیں۔