سونبھدر: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف دئیے گئے قابل اعتراض بیان سے ناراض بی جے پی کی ایک لیڈر نے کانگریس کے ریاستی اکائی کے ریجنل صدر اجے رائے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ دراصل پیر کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لئے کانگریس کے ریجنل صدر وجے رائے سونبھدر آئے تھے۔ انہوں نے مرکزی وزیر و امیٹھی سے ایم پی اسمرتی ایرانی کے حوالے سے کہا کہ وہ امیٹھی آتی ہیں اور لٹکے جھٹکے دکھا کر چلی جاتی ہیں۔ Ajay Rai Remarks On Smriti Irani
رائے کے بیان سے ناراض سونبھدر بی جے پی خاتون مورچہ کی صدر پشپا سنگھ نے رابرٹس گنج کوتوالی میں ایک مقدمہ درج کرایا ہے۔ پشپا سنگھ نے کوتوالی میں دی گئی تحریر میں بتایا کہ کانگریس نیتا نے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف بیحد قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔ ان کا یہ بیان ہم بہنوں کے لئے بے حد شرمنا ک اور کانگریس کی مایوسی پسند نظریہ کا مظہر ہے۔ رابرٹس گنج کوتوالی پولیس دفعہ354(ک)،501 و 509 کے تحت مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Smriti Irani Slams Gandhi Family گاندھی خاندان نے عوام کو دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا
یو این آئی