ETV Bharat / bharat

امت شاہ کی میٹنگ میں کووڈ قوانین کی خلاف ورزی، ایف آئی آر درج

کرناٹک کی بیلگاوی پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی میٹنگ میں کووڈ قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ میٹنگ رواں برس جنوری میں ہوئی تھی جس کی صدارت امت شاہ نے کی تھی۔

FIR lodged against 6 people over violation of covid protocols at amit shah rally
امت شاہ کی میٹنگ میں کووڈ قوانین کی خلاف ورزی، ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 9:16 AM IST

کرناٹک پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں شامل 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر بیلگاوی میں درج کی گئی ہے۔ در اصل، اس سال جنوری میں امت شاہ کی زیر صدارت ایک میٹنگ ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ اس میٹنگ میں کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

اس سے قبل کرناٹک ہائی کورٹ نے بیلگاوی پولیس کمشنر سے جواب طلب کیا تھا کہ کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ اس کے بعد بیلگاوی پولیس کمشنر نے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ دائر کر کہا ہے کہ میٹنگ منعقد کرنے والے چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ میٹنگ اسی سال جنوری میں ہوئی تھی اور پانچ ماہ بعد 14 جون کو چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

سرکاری وکیلوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس اوکا کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے سامنے یہ حلف نامہ دائر کیا ، جو عوامی مفادات کی قانونی چارہ جوئی کی سماعت کر رہا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے بینچ کو بتایا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق 14 جون کو میٹنگ منعقد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اس کے بعد بنچ نے سوال کیا کہ اجلاس میں اتنے زیادہ لوگ کیوں تھے اور صرف چھ افراد کے خلاف ایف آئی آر کیوں درج کی گئی؟ عدالت نے کہا کہ ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:

چھپرا: دیکھتے ہی دیکھتے گنگا ندی میں ڈوب گئی کشتی

جواب میں اے جی نے وعدہ کیا کہ جانچ کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بنچ نے اس پر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی تجویز دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.