ETV Bharat / bharat

Objectionable Remarks Against Yogi یوگی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں بلاک پرمکھ کے خلاف ایف آئی آر

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض ریماکس کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔Objectionable Remarks Against Yogi

یوگی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں بلاک پرمکھ کے خلاف ایف آئی آر

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 7:39 PM IST

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں جسرانہ کوتوالی میں ہاتھ ونت کے بلاک پرمکھ سریش یادو کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ بلاک پرمکھ پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے میں ایس پی دیہات اکھلیش نارائن سنگھ نے پیر کو بتایا کہ راجیش علی کی تحریر پر ہاتھ ونت بلاک سربراہ سریش کے خلاف اتوار کو متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ FIR against Block Pramukh for making objectionable comment on Yogi

مزید پڑھیں:۔ یوگی کے خلاف تبصرہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ جسرانا تھانہ علاقے کے گاؤں کٹینا ہرشا باشندہ راجیش علی نامی ایک شخص نے اتوار کو تھانے میں ایک تحریر دی تھی۔ راجیش علی نے اس کی ایک آڈیو کلپ بھی پولیس کو سونپی تھی۔ اس کی بنیاد پر سریش یادو کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کی دفعات میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ بلاک پرمکھ سریش یادو ضلع پنچایت میں اڈیشنل چیف افسر کے عہدے پر تعینا تھے۔ لیکن سال 2017 میں انہوں نے سرکاری نوکری سے اس توقع میں استعفی دےد یا تھا کہ ایس پی انہیں جسرانہ اسمبلی سے ٹکٹ دے گی لیکن انہیں ٹکٹ نہیں ملا۔ اسی سال انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے بلاک پرمکھ کا الیکشن جیتا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.