ETV Bharat / bharat

Natu Natu in Rajya Sabha فلمیں ہماری سب سے بڑی سفیر ہوتی ہیں، راجیہ سبھا رکن جیا بچن

راجیہ سبھا کے تمام ممبران پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ایوان میں آر آر آر اور دی ایلیفینٹ وسپرز کی غیرمعمولی کامیابی کی تعریف کی۔ راجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ کچھ وقت کے لیے ہی صحیح اپنے اختلافات بھلا کر فلم سازوں کو مبارکباد دینے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گزشتہ روز بھارت کی دی ایلیفینٹ وِسپرز، بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم میں جب کہ آر آر آر فلم کے ناٹو ناٹو سانگ، بیسٹ اوریجنل سانگ کے زمرے میں آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 1:45 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی: لندن میں راہل گاندھی کی تقریر کو لے کر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان گزشتہ دو دنوں سے پارلیمنٹ میں ہنگامہ بپا ہے، لیکن ایک مسئلہ پر راجیہ سبھا کے تمام ممبران نے اتفاق رائے ظاہر کیا اور ایوان میں موجود تمام راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر کامیابی کے لیے آر آر آر اور دی ایلیفینٹ وسپرز کی تعریف کی۔ دونوں فلموں نے پیر کو آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔ دی ایلیفینٹ وِسپرز، بیسٹ ڈاکومینٹری شارٹ فلم میں جب کہ آر آر آر فلم کے ناٹو ناٹو سانگ، بیسٹ اوریجنل سانگ کے زمرے میں آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہی تھی۔

راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن نے بھارت فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے اسے بھارت کی سب سے بڑی سفیر قرار دیا، جس نے کئی مواقع پر بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ بھارتی ناظرین ہی ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو اتنا زیادہ کامیاب بنایا ہے اور ان کے بغیر یہ انڈسٹری اتنی کامیاب نہیں ہوسکتی تھی۔ اس لیے ہمیں بھارت میں ناظرین کا شکریہ ادا کرنا نہیں بھولنا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی فلموں کا بازار امریکہ میں نہیں بھارت میں ہے۔

آسکرز میں آر آر آر اور دی ایلیفینٹ وسپرز کی کامیابی نے بھارتی فلم انڈسٹری کو متحد کر دیا ہے، ملک ہر شعبے سے فلم سازوں کو مبارکباد دی جارہی ہے اور ان موضوعات کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے جو فلمیں پیش کرتی ہیں۔ یہ کامیابی عالمی سطح پر بھارتی سنیما کے اثرات اور اس صنعت کی کامیابی میں بھارتی ناظرین کے تعاون کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کھڑگے نے دونوں ایوارڈز یافتہ فلموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کو کریڈٹ نہیں لینا چاہئے۔ دوسری طرف جے رام رمیش نے اجتماعی طور پر جشن منانے پر زور دیا اور تمام لوگوں سے تنگ نظری کی سیاست سے گریز کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل پیر کو ایوان کے لیڈر پیوش گوئل نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے راجیہ سبھا کے لیے ممبران کی نامزدگی میں اپنے معیار کی مہر ثبت کر دی ہے جنہوں نے بھارتی ثقافت، سماجی کام اور کھیل جیسے متنوع شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ فلم آر آر آر کے اسکرپٹ رائٹر، وجیندر پرساد ان متعدد غیر معمولی لوگوں میں سے ایک ہیں جنہیں وزیر اعظم نے جولائی 2022 میں راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا تھا۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے اسکرپٹ رائٹر کئی دہائیوں سے تخلیقی دنیا سے وابستہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.