ادے پور: ریاست راجستھان کے ضلع ادے پور میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع کے بالواڑا علاقے میں ایک شرابی باپ نے اپنی نابالغ بیٹی کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔ مذکورہ واقعہ کا علم ہونے پر بیوی نے ملزم شوہر کے خلاف تھانہ باولواڈا میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کی تلاش شروع کردیا ہے فی الحال ملزم فرار ہے۔ باولواڈا تھانے کے افسر ہیمنت نے بتایا کہ کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
درج شدہ رپورٹ میں بیوی نے الزام لگایا ہے کہ شوہر شراب کا عادی ہے۔ وہ روزآنہ گھر میں مار پیٹ اور لڑائی کرتا ہے۔ بیوی نے رپورٹ میں بتایا کہ ملزم شوہر پہلے بھی کسی نہ کسی کیس میں جیل جا چکا ہے لیکن ضمانت پر باہر آنے کے بعد شوہر نے نابالغ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم نے نابالغ بیٹی کو گھر سے لے جا کر اس واردات کو انجام دیا۔ بیوی کا الزام ہے کہ واقعہ کے بعد جب بیٹی گھر واپس آئی تو وہ خوف و ہراس میں مبتلا تھی اور اسکے حرکات و سکنات میں کافی تبدلی نظر آرہی تھی ۔ ماں نے پوچھا تو بیٹی نے واقعہ سے آگاہ کیا۔ ماں یہ سن کر حیران رہ گئی۔ اس کے بعد بیوی اپنے شوہر کے خلاف شکایت لے کر بوالواڈا تھانے پہنچی، جہاں پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ماں نے بچی کے دادا، دادی اور پھوپھی پر جرم میں تعاون کرنے، واقعہ کو چھپانے اور مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے
مزید پڑھیں:۔ Gang Rape in Jabalpur نابالغ بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی، تین ملزمان گرفتار