ETV Bharat / bharat

کرنال میں کسانوں پر ہوئی لاٹھی چارج پر کسان رہنماؤں کا سخت ردعمل - पुलिस लाठीचार्ज के विरोध

کرنال کے ٹول پلازہ پر پولیس کی جانب سے کسانوں پر ہوئی لاٹھی چارج کے خلاف ریاست اترپردیش کے رامپور میں اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کسان رہنما رادھے شیام نے کہا کہ بی جے پی والی کھٹر حکومت کی پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کرکے جلیاں والا باغ سانحہ کی یاد کو تازہ کردیا۔

farmers reaction on police lathicharge on farmers protest in karnal
کرنال میں کسانوں پر ہوئی لاٹھی چارج پر کسان رہنماؤں کا سخت ردعمل
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 4:24 PM IST

زراعت سے متعلق نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں پر کرنال کے ٹول پلازہ پر پولیس کے ذریعہ کی گئی لاٹھی چارج پر رامپور کے کسانوں میں زبردست غصہ دکھائی دے رہا ہے۔ رامپور کے ٹول پلازہ پر دھرنے پر بیٹھے بھارتی کسان یونین کے رہنما رادھے شیام نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے استحصال پر اتری ہوئی ہے اور جس طرح سے ہریانہ میں پولیس سے لاٹھی چارج کرائی گئی ہے حکومت کو اس کے سخت نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

کسان رہنما نے کہا کہ ہم حکومت کی کسان مخالف پالیسوں مذمت کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت کی پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کرکے جلیاں والا باغ سانحہ کی یادوں کو تازہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مجاہدین آزادی نے انگریزوں سے اس ملک کو آزاد کرایا تھا اب وقت آگیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر انگریزوں کی راہ پر چلنے والی بی جے پی حکومت کو ملک سے اکھاڑ پھینک کر آزادی حاصل کی جائے۔

بتادیں کہ پولیس لاٹھی چارج سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈو وائرل ہوئی تھی، جس میں کرنال کے ایس ڈی ایم آیوش سنہا پولیس کو احکامات دیتے دکھائی دے رہے ہیں کہ 'ایک بھی بندہ یہاں سے جانا نہیں چاہئے اور اگر جائے تو سر پھٹے بغیر نہیں جائے۔'

مزید پڑھیں:کرنال: کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، ایک کسان ہلاک

یہی وجہ ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسی لاٹھی چارج کی گئی کہ متعدد کسان بری طرح زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کسانوں میں زبردست غصہ نظر آرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.