مظفر نگر: آپ نے دنیا میں متعدد انوکھی اور عجیب چیزوں کا مشاہدہ کیا ہوگا لیکن آج لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ٹریکٹر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جو اپنی اوجائی کی وجہ سے منفرد ہے۔ اس ٹریکٹر کی اونچائی تقریباً 10 فٹ ہے اور اس ٹریکٹر کی خاصیت اس کی اونچائی ہے۔ یہ دلدلی مٹی اور ندیوں اور تالاب کو آسانی سے پارکر لیتا ہے۔ Farmer Made 10 Feet High Tractor
جان ڈیری کمپنی کے اس ٹریکٹر کو کسی کمپنی نے ڈیزائن نہیں کیا ہے بلکہ مظفر نگر کے ایک کسان نے اس ٹریکٹر کی اونچائی دیسی جگاڑ کے ساتھ 5 فٹ سے 10 فٹ تک کر دیا ہے، جس سے یہ ٹریکٹر نہ صرف ندیوں، نہرو اور تالابوں کو آسانی کے ساتھ پار کر لیتا ہے بلکہ بڑے پیمانے پر گنے کی بوائی کرنے میں کام آتا ہے۔ وہیں جب یہ ٹریکٹر سڑک سے گزرتا ہے تو سب کی نظریں اس ٹریکٹر پر ہوتی ہیں۔
بتا دیں کہ John Deere 5105 ٹریکٹر انتہائی طاقتور ٹریکٹرز کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر مشکل زرعی کاموں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے زراعت سے متعلق مشکل کام آسانی سے کیے جا سکتے ہیں لیکن مظفر نگر میں رہنے والے کسان نے اس کمپنی کے ٹریکٹر کو اپنے دیسی جگاڑ سے منفرد ٹریکٹر بنا دیا ہے۔ شہر کے بھوپا تھانہ علاقے میں واقع شکر تیرتھ میں رہنے والے کسان نے 2002 میں جان ڈیری کمپنی کا ٹریکٹر زرعی مقاصد کے لیے خریدا تھا۔ لیکن بارش کے موسم میں شکر تیرتھ کے علاقے میں اکثر سیلاب آنے سے نہ صرف فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں بلکہ سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقوں کا اہم سڑکوں سے رابطہ بھی منقطع ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش کے گاؤں میں دیہی باشندوں نے تیار کیا دیسی جم
اسی کو دیکھتے ہوئے کسان نے اپنے دماغی خیال سے اس ٹریکٹر کو اتنا اونچا بنایا کہ یہ ٹریکٹر 15 فٹ تک پانی سے بھرے تالاب نہر کو آسانی سے پار کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹریکٹر ریتلی اور دلدلی زمین سے بہت آسانی سے نکل جاتا ہے۔ کسان کے مطابق گنے کی فصل کی لمبائی زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹریکٹر 12 سے 15 فٹ تک اونچے ٹرک میں لوڈنگ بھی آسانی کے ساتھ کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بڑی سے بڑی نہر کو بھی آسانی سے پار کر سکتا ہے۔ آج کل یہ منفرد ٹریکٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔