ETV Bharat / bharat

راکیش ٹکیت نے نوئیڈا ڈی ایم کو دی مبارکباد، تحفے میں دیا دیسی گھی

author img

By

Published : Sep 12, 2021, 8:41 PM IST

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے ہفتہ کو اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی سے ملاقات کرکے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

farmer leader rakesh tikait congratulated noida DM suhas L y and also give desi ghee
راکیش ٹکیت نے نوئیڈا ڈی ایم کو دی مبارکباد، تحفے میں دی دیسی گھ

اس دوران بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر نے ضلع مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کو پانچ کلو دیسی گھی، پھولوں کا ہار اور پگڑی باندھ کر مبارکباد دی۔

دیکھیں ویڈیو

راکیش ٹکیت نے اس دوران کہا کہ "آپ ایک سرکاری افسر کے ساتھ ساتھ ایک بہترین کھلاڑی ہیں۔ جب آپ ہمارا دیسی گھی کھائیں گے تو آپ ہمیں ضرور یاد رکھیں گے۔"

راکیش ٹکیت نے کہا کہ گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم سوہاس ایل وائی نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔ راکیش ٹکیت کے مطابق انہوں نے سوہاس ایل وائی کو 5 کلو دیسی خالص گھی دیا ہے۔ کیونکہ کھلاڑیوں کے لیے اپنی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے سوہاس ایل وائی سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے تمام اسٹیڈیم اور کھیل کے میدانوں کا خیال رکھیں تاکہ نوجوانوں میں جوش بھرے اور گوتم بدھ نگر ضلع کے نوجوانوں کو بین الاقوامی کھیلوں میں کھیلنے کا موقع ملے۔

راکیش ٹکیٹ نے سوہاس ایل وائی کو پگڑی باندھتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے لیے یہ دیسی گھی لایا ہوں۔ یہ کھائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ مجھے امید ہے کہ آپ ہمارا دیسی گھی کھاکر ہمیں ضرور یاد رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:گوتم بدھ نگر: پروین نے پوری دنیا میں نوئیڈا کا نام روشن کیا

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گوتم بدھ نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی ٹوکیو پیرا اولمپکس میں بیڈ منٹن میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد واپس آئے اس کے بعد سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.