ETV Bharat / bharat

Farmer Protest: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے حکومت کو پھرمتنبہ کیا

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 8:56 AM IST

Updated : Jun 22, 2021, 6:43 AM IST

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے ایک بار پھر حکومت کو متنبہ کیا ہے۔ زرعی قوانین کو کسانوں کا ڈیتھ وارنٹ قرار دینے والے راکیش ٹکیت نے کسانوں کو تیار رہنے کو کہا ہے۔ ٹکیت نے اپنے اس بیان سے کسانوں کی تحریک کی سمت بڑی حد تک واضح کردیا ہے۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے حکومت کو ایک پھر متنبہ کیا

مرکزی حکومت کے تینوں نئے زرعی قوانین (New Farmer Laws) کے خلاف کسان گزشتہ 7 ماہ سے متحرک ہیں۔ کسان ایم ایس پی کی ضمانت کے لیے گارنٹی(Guarantee) قوانین کو منسوخ کرنے اور قانون سازی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وہیں گزشتہ روز جب ای ٹی وی بھارت نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر (Narendra Singh Tomar) سے بات کی، تو انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حکومت قوانین کو منسوخ کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہے۔ اگر کسان چاہیں تو حکومت مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

مرکزی وزیر زراعت کے اس بیان کے بعد اب بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت کا ایک سخت رد عمل منظر عام پر آیا ہے۔ راکیش ٹکیت نے ٹویٹ کرکے حکومت کو انتباہ کیا ہے۔

ٹکیت نے ٹویٹ میں لکھا ، 'حکومت ماننے والی نہیں ہے۔ علاج تو کرنا پڑے گا۔ ٹریکٹروں کے ساتھ اپنی تیاری رکھو۔ زمین کو بچانے کے لئے تحریک کو تیز کرنا ہوگا۔

راکیش ٹکیت ٹویٹ
rakesh tikait tweet

کسانوں کے احتجاج کی نمائندگی کرنے والے راکیش ٹکیت نے پہلے بھی کہا تھا کہ حکومت کو اس غلط فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہئے کہ کسان واپس چلا جائے گا۔ کسان دہلی چھوڑ کر واپس تبھی جائیں گے جب ان کے مطالبات پورے ہوں گے۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کیا جائے اور ایم ایس پی کی گارنٹی کے لئے ایک قانون بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 نومبر 2020 جو کسانوں کی تحریک شروع ہوئی تھی ابھی رکی نہیں ہے۔ سخت سردی، پھر موسم گرما اور اب بارش میں بھی کسان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔

کسانوں نے گزشتہ 7 ماہ کے دوران اپنے ارادوں کو واضح کیا ہے کہ وہ قوانین کو منسوخ کرنے کے بعد ہی پیچھے ہٹیں گے۔

غور طلب ہے کہ متحدہ کسان مورچہ اور مرکزی حکومت کے مابین متعدد مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں، لیکن اب تک کسی بھی معاملے پر کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھی: اتر پردیش میں کسان رہنما گاؤں گاؤں جا کر جلسہ کریں گے: راکیش ٹکیت

Last Updated : Jun 22, 2021, 6:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.