ETV Bharat / bharat

وادیٔ کشمیر میں بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز مصروف - جموں و کشمیر کی اہم خبر

وادیٔ کشمیر ایک بار پھر بالی ووڈ کی نظروں میں آیا ہے، کئی فلم ساز وادی میں فلموں اور فلم سیریز کی شوٹنگ کے لیے خیمہ زن ہیں۔ ان دنوں بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور فلم ساز وادیٔ کشمیر کی صورتحال پر ویب سیریز 'کشمیر- انیگما آف پیراڈائز' (Kashmir-Enigma of Paradise) کی شوٹنگ جاری ہے۔

بالی وڈ کے مشہور اداکار اور فلم ساز ان دنوں وادی کشمیر میں

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 5:49 PM IST

ان دنوں ہندی سنیما کے کئی فلم ساز وادی میں فلم اور ویب سیریز کی شوٹنگ کے لیے خیمہ زن ہیں۔ کشمیر کی صورتحال پر مبنی ویب سیریز 'کشمیر- انیگما آف پیراڈائز' (Kashmir-Enigma of Paradise) کی شوٹنگ جاری ہے۔

بالی وڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز ان دنوں وادی کشمیر میں

دس قسطوں پر مبنی اس ویب سیریز کے مین اداکار رجنیش دوگل اور اکانکشا پوری ہیں جب کہ دیگر معروف اداکار نصیرالدین شاہ اور پریش راول بھی اس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر اتل اگروال ہوں گے۔ ای ٹی وی بھارت سے اتل اگروال نے کہا کہ 'یہ سیریز دس قسطوں پر مبنی ہے اور ہر قسط 45 منٹ کا ہوگا۔

اداکار ابھیجیت جسروتیا نے اس ویب سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کشمیر کی تاریخ اور یہاں کے حالات کے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سیریز کے بعد دنیا کو کشمیر کے حقیقت سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ویب سیریز کی شوٹنگ 120 دنوں میں مکمل ہوجائے گی، اس ویب سیریز کی شوٹنگ کے پیش نظر 200 کریو ممبران وادی میں شوٹنگ کے لئے رہیں گے۔ اداکار رجنیش دگل جو اس ویب سیریز میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، اس بابت انہوں نے کہا کہ یہ ویب سیریز ایک لو اسٹوری کے درمیان وادی کے تاریخی پس منظر اور صورتحال پر مبنی ہے۔

اکانکشا پوری نے کہا کہ اس فلم میں اپنا کردار ادا کرکے میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھ رہی ہوں، اداکارہ نہارکہ رائزادہ جو اس فلم کا ایک اہم کردار ہیں انہوں نے بتایا کہ وہ کشمیر میں اس ویب سیریز کی شوٹنگ کے لئے کافی خوش اور پُرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے متعدد بار کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وادی میں فلم سازی شروع ہو۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: دریائے لدر ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل

قابل ذکر ہے کہ انتظامیہ نے فلم پالیسی کے تحت فلم سازوں کو یہاں پر کئی مراعات دینے کے لئے پالیسی نافذ کی ہے تاکہ یہاں پھر سے فلم شوٹنگ شروع ہوسکے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.