بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے (آئی سی سی) خطے میں ڈیجیٹل مشمولات کی شراکت دار کے طور پر فیس بک لاکھوں شائقین کو ان کے پسندیدہ میچ کے خاص لمحوں کو پیش کرے گا جس کا مقصد میچ کے خاص لمحات کو اسپورٹس آئکن سے جوڑتے ہوئے کرکٹ سے متعلق برصغیر میں کرکٹ سے محبت کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔
اس ٹیسٹ میچ کا دلچسپ کنٹینٹ فارمیٹ، بات چیت اور بحث کے لئے مواقع فراہم کرتے ہوئے شائقین کے اندر کھیل کے تئیں جذبات کو فروغ دے گا اور شائقین کو اپنے پسندیدہ میچ کے لمحات کو دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ اشتراک کرنے کا اہل بنائے گا۔
خصوصی ویڈیو آن ڈیمانڈ کنٹینٹ آئی سی سی کے فیس بک پیج پر دکھائے جائیں گے۔
فیس بک واچ کو اس بھروسے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر لوگ ایک دوسرے سے زیادہ گہرائی کے ساتھ جڑ سکیں۔ فیس بک مسلسل لوگوں کو آپس میں جڑنے والے ویڈیوز مہیا کرانے کی سمت میں کام کررہا ہے اور یہ بتانے کے لئے موجود ہے کہ کرکٹ پلیٹ فارم پر سوشل ویونگ کے احساسات اور برادری کو ایک ساتھ لانے کا لازمی حصہ ہے۔
یو این آئی