ETV Bharat / bharat

Explosion in Dhaka بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں دھماکہ، سترہ افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی - دھاکہ دھماکہ میں 14 ہلاک متعدد زخمی

ڈھاکہ میں گزشتہ روز ایک سات منزلہ عمارت میں دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان تمام کا علاج اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں کیا جا رہا ہے۔

ڈھاکہ کی سات منزلہ عمارت میں دھماکہ، 14 ہلاک

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 9:43 PM IST

Updated : Mar 8, 2023, 6:45 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں منگل کو سات منزلہ عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ڈھاکہ کے علاقے گلستان میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں ہوا۔ یہ حادثہ منگل کی شام کا ہے۔ زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مبینہ طور پر دھماکہ سات منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر سینیٹری کا سامان فروخت کرنے والے ایک اسٹور میں ہوا۔ دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائر سروس کنٹرول روم نے بتایا کہ پرانے ڈھاکہ کے گنجان گلستان علاقے میں (مقامی وقت کے مطابق) شام 4 بج کر 50 منٹ پر آگ لگنے کے بعد 200 فائر فائٹرز پر مشتمل 11 فائر یونٹوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ فائر سروس کے ایک اہلکار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اب تک 17 لاشیں مل چکی ہیں، لیکن ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ عمارت کے تہہ خانے میں اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی جگہ کے قریب موجود عالمگیر کا کہنا تھا کہ 'زور کی آواز کے بعد لوگ جلدی میں عمارت سے باہر نکلنے لگے، ہر کوئی خوفزدہ نظر آیا۔ عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک پر گر کر بکھر گئے۔ جس کی وجہ سے سڑک پر آنے والے کئی راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی ریپڈ ایکشن بٹالین موقع پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Five Injured in Blast in Pakistan's Quetta پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ، پانچ زخمی

پولیس کے مطابق زخمیوں کو ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان تمام کا علاج اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں کیا جا رہا ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں سینیٹری مصنوعات کے کئی اسٹورز ہیں اور ملحقہ عمارت میں BRAC بینک کی ایک شاخ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں بینک کی عمارت کے شیشے کی دیوار ٹوٹ گئی۔ دھماکے سے سڑک کے دوسری طرف کھڑی بس کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2023, 6:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.