ETV Bharat / bharat

SP Minority Cell President Shakil Nadvi: سماجوادی پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سے بات چیت

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص بات چیت میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی اقلیتی سیل کے صدر شکیل ندوی نے کہا کہ' عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، بی جے پی نے صرف نفرت کی سیاست کو فروغ دیا اور آپسی اتحاد و بھائی چارے ختم کرنے کا کام کیا ہے، اب عوام ترقی کے نام پر تبدیلی چاہتے ہیں۔ SP Minority Cell President Shakil Nadvi

exclusive-interview-with-samajwadi-party-minority-cell-percident-shakil-nadvi
SP Minority Cell Percident Shakil Nadvi: سماجوادی پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سے بات چیت
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 6:56 PM IST

Updated : Mar 2, 2022, 5:58 PM IST

ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پانچ مرحلے مکمل ہو چکے ہیں ابھی دو مرحلے پر انتخابات باقی ہیں۔ بقیہ دو مراحل کے لیے تمام پارٹیاں پوری شدت کے ساتھ تشہیری مہم میں مصروف ہے اور ووٹرز کو لبھانے کی ہر ممکن کوشش میں ہے۔

exclusive-interview-with-samajwadi-party-minority-cell-percident-shakil-nadvi
SP Minority Cell Percident Shakil Nadvi: سماجوادی پارٹی اقلیتی سیل کے ریاستی صدر سے بات چیت

اس سلسلے میں سماج وادی پارٹی بھی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ ریاستی اقلیتی سیل کے صدر شکیل ندوی مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے آج ضلع جونپور پہنچے جہاں انہوں نے مختلف مدارس و علماء سمیت پارٹی کے کارکنان سے ملاقات کی۔ SP Minority Cell President Shakil Nadvi

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہاکہ' وہ اتر پردیش کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں سماجوادی پارٹی کے لیے ماحول بہت اچھا ہے۔ موجودہ حکومت سے عوام و کسان پریشان ہیں، ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، بی جے پی نے صرف نفرت پیدا کرنے اور آپس میں تقسیم کرنے کا کام کیا ہے۔'

ویڈیو

اکھیلیش یادو نے اپنی دور حکومت میں جو ترقیاتی کام کیے تھے، اب عوام ان کے کاموں کو یاد کر رہی ہے۔ بی جے پی نے صرف سماجوادی پارٹی کے کاموں کا فیتہ کاٹا ہے اور سماجوادی پارٹی کی متعدد اسکیموں کو بند کرنے کا کام کیا ہے۔ عوام کو ترقی چاہیے اس لیے اس مرتبہ عوام ترقی کے نام پر اکھیلیش یادو کو ووٹ دیکر سماجوادی پارٹی کی حکومت بنا رہی ہے۔'

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ' ٹکٹ تقسیم کرنے کے لیے ہماری ایک کمیٹی ہے اور سروے کرنے کے لیے ایجنسیاں ہیں، قومی صدر اکھیلیش یادو یہ طے کرتے ہیں کہ کس کو ٹکٹ دینا ہے جہاں تک ٹکٹ کٹنے کے بعد ناراضگی کی بات ہے سماجوادی پارٹی سبھی کے ساتھ یکسا برتاؤ پر یقین رکھتی ہے سبھی کو عزت کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے کوئی سماج وادی سے ناراض نہیں ہے۔ اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ ٹکٹ چار افراد مانگتے ہیں مگر ملتا کسی ایک ہی شخص کو ہے مگر حکومت بننے کے بعد سب کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔'

مسلم رہنماؤں سے نکارہ کشی کے سوال پر شکیل ندوی نے کہاکہ' سماجوادی پارٹی نے کسی مسلم رہنما کو کنارے نہیں کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی تمام ذات و برادری کو ساتھ لیکر چلنے کا کام کرتی ہے۔ جہاں تک ابو عاصم اعظمی کی بات ہے وہ برابر اتر پردیش میں آتے رہتے ہیں ان کی بھی مصروفیات ہیں۔ وہ موجودہ رکن اسمبلی بھی ہیں کسی کو بھی کنارہ نہیں کیا گیا ہے۔ سبھی لوگ انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس مرتبہ اتر پردیش سے جملے باز والی حکومت کو اتر پردیش سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔'

انہوں نے کہاکہ' سماج وادی پارٹی و قومی صدر اکھیلیش یادو کسی کے ساتھ بھی بھید بھاؤ نہیں کرتے ہیں تمام لوگو کو برابری کے ساتھ عزت دی جاتی ہے۔ حکومت بننے کے بعد اقلیتوں کے لیے بہتر تعلیم کا انتظام اور اس سے قبل جس طرح سماجوادی پارٹی نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے کام کیے، حکومت بننے کے بعد دوبارہ ایسے کام کریں گے۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 2, 2022, 5:58 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.