ETV Bharat / bharat

Reaction on Abdul Bari Siddiqui Remarks عبدالباری صدیقی کا بیان حقیقت برمبنی ہے، ڈاکٹر شکیل احمد - India not liveable for Muslims

کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر شکیل احمد نے عبدالباری صدیقی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہی بات کہی ہے جو آج ملک کا ہر شہری محسوس کر رہا ہے۔ Exclusive interview of former union minister for home affairs dr. shakeel ahmed

ڈاکٹر شکیل احمد انٹرویو دیتے ہوئے
ڈاکٹر شکیل احمد انٹرویو دیتے ہوئے
author img

By

Published : Dec 27, 2022, 2:23 PM IST

پٹنہ: ملک کو مسلمانوں کے لیے غیر محفوظ بتا کر سرخیوں میں آنے والے آر جے ڈی کے سینئر رہنما و سابق وزیر مالیات عبدالباری صدیقی پر جہاں بی جے پی مسلسل حملہ آور ہے اور انہیں پاکستان تک جانے کی بات کہہ رہی ہے، ایسے میں کانگریس کے سینئر رہنما و سابق مرکزی وزیر برائے امور داخلہ ڈاکٹر شکیل احمد نے عبدالباری صدیقی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالباری صدیقی نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے، جسے بی جے پی کے لوگ پروپیگنڈہ بنا رہے ہیں۔ Exclusive interview of former union minister for home affairs dr. shakeel ahmed

ڈاکٹر شکیل احمد انٹرویو دیتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ عبدالباری صدیقی نے صرف موجودہ حالات کی منظر کشی کی ہے، جسے آج بھارت کا ہر ایک شخص سمجھ رہا ہے اور محسوس کر رہا ہے، ملک میں جس طرح آپسی بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب و ثقافت کو بی جے پی کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کی بات ہے تو 2014 میں مودی حکومت آنے کے بعد سے اب تک لاکھوں لوگ ہجرت کرکے دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، کیا مودی حکومت نے اس پر کبھی جائزہ لیا کہ لوگ ملک میں بڑھتی نفرت اور خوف کے ماحول سے کس قدر ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔مزید پڑھیں:۔ Reaction on Abdul Bari Siddiqui Remarks عبدالباری صدیقی کے بیان کو بی جے پی والوں نے پروپیگنڈہ بنا کر پیش کیا، آر جے ڈی

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی پاکستان بھارت، ہندو مسلم اور مندر مسجد کے بغیر نہیں چل سکتی ہے، جہاں تک عبدالباری صدیقی کو پاکستان بھیجنے کی بات ہے تو انہیں کسی سے سند لینے کی ضرورت نہیں ہے، ان کے حب الوطنی پر وہی لوگ شک کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی میں کسی طرح کا کوئی حصہ نہیں لیا۔ آج بھی دہلی کی جامع مسجد اور درجنوں گلیاں موجود ہیں جہاں 70 ہزار سے زائد علماء کرام نے ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ عبدالباری صدیقی کے بیان کو میڈیا نے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی ہے جو صحیح نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.