حیدرآباد: بھارت جوڑویاترا میں 89 سالہ ایڈمیرل رام داس سابق چیف آف نیول اسٹاف نے حصہ لیا۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ اطلاع دی اور کہا کہ کبھی فوجی رہنے والا ہمیشہ فوجی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ سابق فوجی عہدیدار نوجوانوں کو راہ دکھا رہے ہیں کہ وہ مل کر آگے آئیں اور بھارت کو جوڑیں تاکہ دستور اور جمہوریت کو بچایا جاسکے۔ Bharat Jodo Yatra
راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب بزرگ ہمارا ہاتھ پکڑتے ہیں تو ان کا ناقابل تسخیر جذبہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا صدق دل سے سابق چیف آف نیول اسٹاف رام داس، ان کی اہلیہ للیتا رام داس کا استقبال کرتی ہے۔' جنرل سکریٹری انچارج کمیونکیشنس و میڈیا انچارج جے رام رمیش نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا 'ایڈمیرل رام داس سابق چیف آف نیول اسٹاف جو 89 برس کے ہیں، عوامی کاز کے لیے اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ مل کر مسلسل ناقابل تسخیر مہم چلارہے ہیں۔ وہ پہلے بھارتی چیف آف نیول اسٹاف ہیں جنہوں نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی۔'
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی قیادت سے متعلق ملکارجن کھرگے کا بیان خوش آئند
یو این آئی