ETV Bharat / bharat

جے ای ای مین کی ٹاپر کاویہ چوپڑا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

ملک کے سب سے بڑے انجینئرنگ داخلہ امتحان جے ای ای مین میں 300 میں سے 300 نمبرات حاصل کرنے والی کاویہ چوپڑا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔ جے ای ای مین کے امتحانات میں صد فیصد نمبرات حاصل کر کے کاویہ نے تاریخ رقم کی ہے۔ جانئے! کاویہ نے کامیابی کے اس سفر کو کیسے طے کیا۔

جے ای ای مین کی ٹاپر کاویہ چوپڑا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
جے ای ای مین کی ٹاپر کاویہ چوپڑا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 8:26 AM IST

ملک کے سب سے بڑے انجینئرنگ داخلہ امتحان جے ای ای مین مارچ 2021 کے نتیجے کا اعلان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے کر دیا ہے۔ انجینئرنگ داخلہ امتحان میں پہلی بار دہلی کی رہنے والی کاویہ چوپڑا نے 300 میں سے 300 نمبرات حاصل کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

جئے ای ای مین امتحان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب کسی طالبہ یا طالب علم نے پورے نمبرات حاصل کیے ہوں لیکن کاویہ چوپڑا وہ پہلی طالبہ ہیں، جنہوں نے پورے نمبرات حاصل کیے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران جب کاویہ سے پوچھا گیا کہ انہیں 300 نمبرات حاصل کرنے میں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تب کاویہ نے بتایا کہ انہیں کیمسٹری سبجیکٹ میں سب سے زیادہ پریشانیاں ہوئیں۔

جے ای ای مین کی ٹاپر کاویہ چوپڑا سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت

کاویہ نے بتایا کہ انہوں نے فروری میں بھی یہ امتحان دیا تھا لیکن انہیں حساب اور فزکس کے مقابلے کیمسٹری میں کم نمبر آئے تھے۔

کاویہ بتاتی ہیں کہ ان کی اس کامیابی سے تمام لوگ کافی خوش ہیں۔ انہیں سب مبارکباد دے رہے ہیں جس کے بعد انہیں کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے جب ان سے پوچھا کہ کورونا بحران کے دوران جہاں بچوں نے پڑھائی چھوڑ دی، ایسے میں اتنے نمبرات آنے کے بعد کیسا محسوس ہو رہا ہے۔ کاویہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا نے میری پڑھائی کو متاثر نہیں کیا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے میری سوشل زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔

کاویہ نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ سبجکٹ میتھس ہے۔ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ان کے اہل خانہ میں سب نے ان کا ساتھ دیا۔ جب ٹیسٹ میں میرے کم نمبرات آتے تھے تو میں اپنے والدین اور نانی سے بات کر لیتی تھی تو میرا من ہلکا ہوجاتا تھا اور جس سے مجھے کافی ہمت ملتی تھی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کاویہ نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر نہیں ہے اور وہ سوشل میڈیا کے استعمال کو نظر انداز کرتی ہیں۔ صرف پڑھائی کے لیے وہ وہاٹس ایپ کا استعمال کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا پر رہنا پسند نہیں ہے۔

کاویہ کا کہنا ہے کہ وہ آئی آئی ٹی ممبئی یا پھر دہلی میں داخلہ لینے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.