ETV Bharat / bharat

ETV Bharat Journalist Ghazala Nisar Honored یوم خواتین کے موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ غزالہ نثار کو ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Mar 11, 2023, 9:59 PM IST

اننت ناگ میں یوم خواتین کی تقریب میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ غزالہ نثار کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ غزالہ نثار کو صحافت کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یوم خواتین کے موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ غزالہ نثار کو ایوارڈ سے نوازا گیا

جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں یوم خواتین کی تقریب میں ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ غزالہ نثار کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اننت ناگ میں غیر معمولی خدمات انجام دینی والی اور دوسروں کے لیے مثال قائم کرنے والی خواتین نے شجر کاری میں حصہ لیا۔ ڈاک بنگلو کھنہ بل میں اس شجر کاری مہم کو انجام دیا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم و دیگر افسران بھی موجود رہے۔

یہ اقدام عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی دلانے کے لیے اٹھایا گیا۔ جبکہ زندگی کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی جانب سے ایک مثبت پیغام بھی دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاک بنگلو کھنہ بل اننت ناگ میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں ضلع بھر کی نامور خواتین شخصیات نے حصہ لیا۔ تقریب میں ان خواتین میں کے اے ایس آئی ایف ایس افسران اور صحافی غزالہ نثار کے علاوہ دیگر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Journalist Honored سنگم تنظیم نے اردو صحافی و ادبا کو ایوارڈ سے نوازا

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کی نمایندہ غزالہ نثار نے بھی شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور بعد میں غزالہ نثار کو صحافت کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران مقررین نے خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا اور خواتین کے سماج کے تئیں خدمات کی سراہنا کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ آج کی خواتین مردوں کے برابر ہیں۔ وہ مردوں سے زیادہ کام کرتی ہیں۔ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس لئے خواتین عزت کی حقدار ہیں اور سماج کے ہر فرد کو خواتین کی عزت کرنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.