ETV Bharat / bharat

میرٹھ: مغربی یوپی میں ہائی کورٹ کی بینچ کا قیام؟ حمایت ومخالفت - مرکزی وزیر قانون کے بیان کی شدید مخالفت

مرکزی وزیر قانون نے بیان دیا تھا کہ مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ کی بینچ کا جلد ہی قیام عمل میں لایا جائے گا۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے وکلاء کی جانب سے مرکزی وزیر قانون کے بیان کی شدید مخالفت کی گئی۔

میرٹھ: مغربی یوپی میں ہائی کورٹ کی بینچ کا قیام؟ حمایت ومخالفت

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 2:09 PM IST

گزشتہ روز الٰہ آباد ہائی کورٹ پر کیسز کے مبینہ بوجھ کے سلسلہ میں مرکزی وزیر قانون ایس پی سنگھ بھگیل کا ایک بیان روشنی میں آیا تھا جس میں انہوں نے مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ کی بینچ کا جلد ہی قیام عمل میں لانے کی بات کہی تھی، الٰہ آباد ہائی کورٹ کے وکلاء نے اس بیان کی مخالفت کی تھی۔ جس کے بعد میرٹھ میں ہائی کورٹ بینچ سنگھرس سمیتی کی جانب سے ایک طرف جہاں مرکزی وزیر قانون کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا وہیں دوسری جانب الٰہ آباد ہائی کورٹ کے وکلاء کے خلاف میرٹھ میں واقع کورٹ کے دروازے پر راستہ جام کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

میرٹھ: مغربی یوپی میں ہائی کورٹ کی بینچ کا قیام؟ حمایت ومخالفت

دراصل مغربی اترپردیش میں ہائی کورٹ بینچ کی مانگ کو لیکر ہائی کورٹ بینچ سنگھرس سمیتی طویل عرصے سے بینچ کی مانگ کرتی آرہی تھی۔ پچھلے دنوں مرکزی وزیر قانون ایس پی سنگھ بھگیل کی جانب سے ہائی کورٹ کے متعلق بیان دیے جانے سے جہاں آلہ باد کے وکلاء کی جماعت ان کے بیان کی مخالفت کررہی ہے وہیں میرٹھ میں ان کے بیان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے.

مزید پڑھیں: مظفر نگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کا مظاہرہ

اس ضمن میں میرٹھ بار ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بینچ کی مانگ کی لڑائی لمبے عرصے چلی آرہی ہے اور اب جیسے ہی مرکزی وزیر قانون کا بیان سامنے آیا ہے اس سے میرٹھ ہی نہیں بلکہ مغربی اتر پردیش کے وکلاء میں خوشی دیکھی جارہی ہے، لیکن الٰہ باد میں ہائی کورٹ کے وکلاء کے مخالفانہ ردعمل سے میرٹھ کے وکلاء میں ناراضگی ہے.

واضح رہے کہ مغربی اتر پردیش میں ہائی کورٹ بینچ کی ضرورت کو کافی وقت سے محسوس کیا جارہا تھا ایسے میں مرکزی وزیر قانون کا تسلی دینے والا بیان کہیں چناوی بیان نہ ثابت ہو، اس کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.