اورنگ آباد شہر میں جاری مشن مریم مرزا محلہ لائبریری کے تحت اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے چکل تھانہ میں بچوں کی لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔ بچوں کی اس لائبریری کو معروف سماجی جہد کار مجید جمال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر این سی پی یو ایل کی جانب سے شائع کردہ ماہنامہ بچوں کی دنیا مفت میں تقسیم کیا گیا۔ واضح رہے کہ مریم مرزا مشن کے تحت پچھلے ایک سال میں اورنگ آباد شہر میں بچوں کی چودہ لائبریریاں قائم ہوچکی ہیں۔ ان لائبریریز کے ذریعے بچوں میں مطالعے کو ذوق کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے اسکولی طالبہ مریم مرزا نے اپنے گھر سے بچوں کی لائبریری کی شروعات کی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر کی زیادہ تر بستیوں میں بچوں کی لائبریریاں قائم ہوگئی ہیں۔