ETV Bharat / bharat

Parliament Winter Session انرجی کنزرویشن ترمیمی بل کوراجیہ سبھا میں پیش کیا گیا - انرجی کنزرویشن ایکٹ 2001

عمارت کی تعمیر اور نقل و حمل کے ذرائع میں توانائی کی بچت کی حوصلہ افزائی اور کاربن کریڈٹ سے متعلق توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل 2022 کوجمعرات کے روز راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا۔ نئے اور قابل تجدید توانائی کے وزیر راجکمار سنگھ نے ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل توانائی کے تحفظ کے اہداف کو پورا کرے گا اور حکومت اپنے عہد کو پورا کرے گی۔Parliament Winter Session

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 8, 2022, 7:54 PM IST

نئی دہلی: عمارت کی تعمیر اور نقل و حمل کے ذرائع میں توانائی کی بچت کی حوصلہ افزائی اور کاربن کریڈٹ سے متعلق توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل 2022 کوجمعرات کے روز راجیہ سبھا میں پیش کردیا گیا۔ یہ بل لوک سبھا میں منظور ہوچکا ہے اور اس سے انرجی کنزرویشن ایکٹ 2001 میں تبدیلی ہوگی۔Parliament Winter Session

نئے اور قابل تجدید توانائی کے وزیر راجکمار سنگھ نے ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل توانائی کے تحفظ کے اہداف کو پورا کرے گا اور حکومت اپنے عہد کو پورا کرے گی۔ اس بل سے کاربن کریڈٹ اسکیم میں تبدیلی آئے گی اور توانائی کی بچت کی سمت میں اضافہ ہوگا۔

سنگھ نے کہا کہ حکومت کا مقصد غیر معدنی ذرائع سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ بڑی عمارتوں کی تعمیر اور اس کے آپریشن میں متعلقہ مالکان کو لازمی طور پر توانائی کے تحفظ کے ضوابط پر عمل کرناہوگا۔ نئے ضوابط 100 کلو واٹ سے زیادہ توانائی کی کھپت کرنے والی عمارتوں پر لاگو ہوں گے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع تیار کرنے والی کمپنیوں کو گاڑیوں اور بحری جہازوں میں توانائی کے تحفظ کے آلات کو لازمی طور پر نصب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بل کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹناہے۔

بل پر بحث میں کانگریس کے ابھیشیک منو سنگھوی اور ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بل کی حمایت کی۔ بحث نامکمل رہی اورپیر کو دوبارہ شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Target Killing in Kashmir کشمیر میں رواں برس تین کشمیری پنڈت سمیت چودہ افراد ٹارگٹ کلنگ کے شکار، مرکزی حکومت

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.