ETV Bharat / bharat

Encounter in Bomai Sopore: بارہمولہ تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک، ایک شہری زخمی - Encounter in bomai sopore

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بومئی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔Encounter in Bomai Sopore

بارہمولہ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 7:55 PM IST

Updated : Aug 31, 2022, 10:39 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے بومئی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ جس میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کے وقت سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی شروع ہوئی۔ فورسز کا دعویٰ ہے علاقے میں کئی عسکریت پسند موجود ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک دونوں طرف سے گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔

بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بومئی سوپور علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی کی اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے اُنہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

مذکورہ ترجمان کے مطابق تصادم کے دوران سکیورٹی فورس نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری جس کی شناخت علی محمد گنائی ولد عبدالحد گنائی ساکن بومئی کے بطور ہوئی ہے گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ عام شہری کی ٹانگ میں گولی لگی ہے اور اُس کی حالت مستحکم ہے۔ دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Last Updated : Aug 31, 2022, 10:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.