ETV Bharat / bharat

اننت ناگ میں ناجائز تعمیرات کے خلاف ملازمین کا احتجاج 

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 3:45 PM IST

ملازمین نے کہا کہ پہلے ہی ڈی سی اننت ناگ کو ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں محکمے کی جانب سے باخبر کیا گیا ہے۔ تاہم آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اننت ناگ میں ناجائز تعمیرات کے خلاف ملازمین کا احتجاج
اننت ناگ میں ناجائز تعمیرات کے خلاف ملازمین کا احتجاج

انیمل ہسبنڈری محکمہ سے وابستہ عملے نے اننت ناگ میں اپنے دفتر و ویٹرنری اسپتال کے احاطے میں محکمہ کی زمین پر ناجائز تجاوزات کو مبینہ طور پر کھڑا کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ملازمین نے الزام لگایا کہ اسپتال سے متصل سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جس کا انتظامیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ملازمین کے مطابق اسپتال کی زمین پر کچھ خودغرض عناصر ناجائز تعمیرات کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اعتراض کرنے پر ملازمین کے ساتھ ناشائستہ سلوک کیا جارہا ہے اور آئے روز ملازمین کو دھمکایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں منشیات ضبط، اسمگلر گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈی سی اننت ناگ کو بھی اس سلسلے میں محکمے کی جانب سے باخبر کیا گیا ہے۔ تاہم آج تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ملازمین نے ایل جی سے بھی اس حوالے سے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.