ETV Bharat / bharat

بنگال میں ترنمول، تمل ناڈو میں ڈی ایم کے، کیرالہ میں بایاں محاذ، آسام ۔ پڈوچیری میں این ڈی اے کامیاب - ترنمول کے امیدوار اروپ وشواس

مغربی بنگال میں حکمراں جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (اے آئی ٹی ایم سی) بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے حالانکہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نندی گرام اسمبلی سیٹ سے الیکشن ہار گئیں جبکہ آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کیرالہ میں بائیں بازو کی جماعتیں اقتدار میں واپسی کر گئی ہیں۔ تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے کو سخت دھچکا دیتے ہوئے ڈی ایم کے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں این ڈی اے کو واضح اکثریت مل گئی ہے۔

بنگال میں ترنمول، تمل ناڈو میں ڈی ایم کے، کیرالہ میں بایاں محاذ، آسام ۔ پڈوچیری میں این ڈی اے کو اکثریت

author img

By

Published : May 3, 2021, 8:52 AM IST

آل انڈیا ترنمول کانگریس (اے آئی ٹی ایم سی) بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔ ٹولی گنج نشست پر ترنمول کے امیدوار اروپ وشواس نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر بابل سپریو کو 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ بنگال میں اب تک آئے نتائج کے مطابق ٹی ایم سی کو 213 سیٹوں پر جیت مل چکی ہے جبکہ اس کی حریف جماعت بی جے پی کے حصے میں 76 سیٹیں آئی ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی
وزیر اعلی ممتا بنرجی
election result
بنگال میں ترنمول

کیرالہ میں سبھی 140 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں۔ ایل ڈی ایف کو 99 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں یو ڈی ایف کو 41 سیٹیں۔ بائیں بازو کی جماعتیں اقتدار میں واپسی کر گئی ہیں۔

کیرالہ میں بایاں محاذ
کیرالہ میں بایاں محاذ
کیرالہ میں بایاں محاذ
کیرالہ میں بایاں محاذ

تمل ناڈو کی 234 نشستوں کے نتیجے آچکے ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے نے 76 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ڈی ایم کے نے 158 نشستیں حاصل کی ہیں۔

تمل ناڈو میں ڈی ایم کے
تمل ناڈو میں ڈی ایم کے
تمل ناڈو
تمل ناڈو

پڈوچیری کی بھی 30 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں۔ آل انڈیا این آر کانگریس نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں آزاد امیدواروں نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

پڈوچیری میں این ڈی اے
پڈوچیری میں این ڈی اے
پڈوچیری
پڈوچیری

آسام کی بھی سبھی 126 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ بی جے پی نے 75 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ریاست میں کانگریس کے 50 امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آسام  میں این ڈی اے
آسام میں این ڈی اے
آسام
آسام

وہیں بنرجی نے آج شام کولکتہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ الیکشن کمیشن نے ان کی پارٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور وہ ان کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گی۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی
وزیر اعلی ممتا بنرجی

انہوں نے کہا کہ یہ فتح بنگال کی فتح ہے۔ انہوں نے نندی گرام سیٹ سے اپنی شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ نندی گرام کی فکر نہ کریں، میں نے نندی گرام کے لئے تحریک چلائی تھی اور اب وہاں جدوجہد کی ہے۔ نندی گرام کے لوگوں نے جو مینڈیٹ دیا وہ قبول کرتی ہوں۔ ترنمول کانگریس نے 221 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کا حلف برداری پروگرام ایک سادہ تقریب میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے ممتا بنرجی کو جیت کی مبارک باد پیش کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.