گلمرگ (کوثر عرفات): جموں و کشمیر کی گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک افسر نے بتایا کہ مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اس وقت بہار ہے کیونکہ اچھی خاصی برف ہونے سے اسکیئنگ اور سنو بورڈنگ شروع ہو چکی ہے اور یہاں اس وقت منفرد اور قابل دید نظارہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں اس وقت کافی چہل پہل ہے اور جو بھی سیاح اس وقت وہاں موجود ہیں، وہ کافی خوش ہیں۔ سیاح بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔
ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایک افسر مزید کہا کہ یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔ وہیں سیاحوں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کافی خوش ہیں اور ہم کو امید ہے کہ آنے والے وقت میں اور زیادہ برفباری ہوگی اور ہم اور زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔
اسی کے بیچ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ترجمان نے مشورہ دیا کہ گرچہ شاہراہ ٹریفک کے لیے کھلی ہے لیکن مسافروں کو دن کے وقت سفر کرنے کا مشورہ دیا۔ محکمہ موسمیات سری نگر نے وادی کے موسم کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سکی ریزورٹ گلمرگ درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیئس کے ساتھ وادی کا سرد ترین مقام ہے۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں رواں ہفتے مزید برفباری کی پیش گوئی، شبانہ درجہ حرارت سے ہلکی راحت
محکمہ موسمیات نے نئے سال کے دوران مزید دو گیلے موسموں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے 3 سے 6 جنوری کے درمیان درمیانے درجے سے بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔