ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج سے قطر کے تین روزہ دورے پر - JAISHANKAR QATAR VISIT

وزیر خارجہ جے شنکر آج قطر دورے کیلئے روانہ ہوں گے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی آنے کی امید ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر
وزیر خارجہ ایس جے شنکر (File Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2024, 1:10 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج پیر سے قطر کے تین روزہ دورے پر جائیں گے۔ اس دوران وہ مجموعی طور پر دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل ستمبر میں انہوں نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی تھی۔

وزارت خارجہ نے اتوار کو کہا کہ جے شنکر قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کریں گے۔ بیان کے مطابق 'وزیر خارجہ ایس جے شنکر 30 دسمبر سے یکم جنوری تک قطر کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔'

وزارت خارجہ نے کہا کہ جے شنکر کے دورے سے دونوں ملکوں کو دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا جس میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کبھی بھی اپنے فیصلوں کو دوسروں کو ویٹو کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا: جے شنکر

آپ کو بتا دیں کہ اس سال ستمبر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران ان سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ خاص طور پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

اس بات چیت کے بعد جے شنکر نے کہا کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے جون میں دوحہ میں ملاقات کی تھی۔ اس وقت بھی دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور بڑے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے پر بات چیت کی تھی۔

مزید پڑھیں: مغربی ایشیا میں استحکام کے لیے سعودی عرب کا کردار اہم: جے شنکر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.