اترپردیش، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں انتخابی نتائج کے درمیان الیکشن کمیشن نے ایک نئی رہنما ہدایت جاری کی ہے۔ گائیڈ لائن کے مطابق فتح کے جلوس پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ یعنی اب الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار و سیاسی جماعتیں فتح کا جلوس نکال سکیں گے'۔ Election Commission Lifts Ban on Victory Processions
الیکشن کمیشن نے کورونا کے باعث انتخابی ریلیوں، روڈ شوز اور فتح کے جلوسوں سمیت ہر قسم کی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ تاہم بعد میں الیکشن کمیشن نے محدود تعداد میں انتخابی ریلیوں اور روڈ شوز کی اجازت دی۔ لیکن اب نتائج کے دوران الیکشن کمیشن نے جیت کے جلوس سے پابندی ہٹا دی ہے۔
معلومات کے مطابق یہ نرمی ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسران کی موجودہ ہدایات اور متعلقہ ضلع حکام کی طرف سے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات کے تابع ہوگی۔