ETV Bharat / bharat

Tripura Assembly Election 2023 الیکشن کمیشن نے تریپورہ کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا - کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 جنوری کو

چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 2 مارچ کو ہوگی۔ تریپورہ کی حتمی ووٹر لسٹ میں 28,13,478 ووٹر ہیں، جن میں سے 14,14,576 مرد، 13,98,825 خواتین اور 77 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں، 10,344 سروس ووٹر ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 21, 2023, 7:48 PM IST

اگرتلہ: الیکشن کمیشن نے 16 فروری کو ہونے والے تریپورہ کی 13ویں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے ہفتہ کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے ساتھ ہی نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے، جو 30 جنوری تک جاری رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 جنوری کو ہوگی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 فروری ہوگی۔

چیف الیکٹورل آفیسر کرن گٹے نے کہا کہ تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں ووٹوں کی گنتی ایک ساتھ 2 مارچ کو ہوگی۔ تریپورہ کی حتمی ووٹر لسٹ میں 28,13,478 ووٹر ہیں، جن میں سے 14,14,576 مرد، 13,98,825 خواتین اور 77 ٹرانس جینڈر ووٹر ہیں، 10,344 سروس ووٹر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے 38,039 ووٹرز اور 100 سال سے زیادہ عمر کے 679 ووٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18-19 سال کی عمر کے 65,044 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 34,704 مرد، 30,328 خواتین اور 12 خواجہ سرا ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں امیدواروں کے انتخاب کا عمل جاری ہے اور بہت جلد امیدواروں کے ناموں کا اعلان پارٹی پارلیمانی بورڈ کر دے گا۔ انہوں نے کہاکہ ''بی جے پی میں امیدواروں کے انتخاب کے سلسلے میں بہت سارے عمل ہیں اور پارلیمانی بورڈ آخری ہے جہاں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ہم امیدواروں کی فہرست کا اعلان شیڈول سے بہت پہلے کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Assembly Election 2023 Dates تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخابات کے تاریخوں کا اعلان

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.